ینگ ڈاکٹرز ایک مرتبہ پھرسراپااحتجاج

رپورٹ: |اعجاز ایوب|
13YDA Jinnah Hospital Protest 1اپریل 2016 ء بروزبدھ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن(YDA) پنجاب نےصوبےبھرمیں اپنےمطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ ینگ ڈاکٹرزنےلاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کےدیگرشہروں میں اہم شاہراہوں کوبلاک کیااوردھرنا دیا۔اس دوران تمام ہسپتالوں میں آؤٹ ڈوربندرہے۔
YDA Jinnah Hospital Lahore Protestینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن(YDA) پنجاب کےبنیادی مطالبات میں تنخواہوں میں طےشدہ اضافہ، گریڈ17سےگریڈ18میں اپگریڈیشن، دوائیوں کی قیمتوں میں کمی، ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستروں،آلاتِ جراحی اور وینٹی لیٹرزکی تعداد میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت کے بجٹ میں 15 فیصد کمی کے خلاف بھی شدید احتجاج کیاگیا۔
YDA Mayo Hospital Protest 1ینگ ڈاکٹرز بارہا اپنے مطالبات کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں مگر حکومت نے ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے وعدوں سے پھرتی رہی ہے جس کے باعث ڈاکٹر ایک بار پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ پنجاب کی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اس وقت ینگ ڈاکٹرزاپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔چند دن پہلے کوئٹہ میں ہونے والے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی جلوس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی متعددڈاکٹر زخمی ہوئے۔ اس وقت ملک بھر میں عام عوام کے لئے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ۔اور ایک لمبے عرصے سے کوئی نیا ہسپتال تعمیر نہیں کیا گیاجبکہ یہ مزدوردشمن حکومت صحت کے شعبے کو بہتربنانے کی بجائے اس کی نجکاری کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔
YDA Childern Hospital Protestینگ ڈاکٹرزکے احتجاج کے باوجود تاحال حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ہے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی بے حسی کے خلاف غم وغصے کااظہار کیا اور کہاہے کہ اگر ان کے جائزمطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کی طرف جائیں گے اور پنجاب اسمبلی کا محاصرہ کریں گے۔

Comments are closed.