دادو: پروگریسیو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام لیکچر پروگرام کا انعقاد

رپورٹ: |خالد جمالی|
مورخہ 20 مئی بروز جمعہ کو پروگریسیو یوتھ الائنس(PYA) کے زیر اہتمام دادو ’’پاکستان کی تاریخ‘‘ کے عنوان سے لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں بارہ افراد نے شرکت کی۔

خالد جمالی نے برصغیر کی تقسیم سے بحث کا آغاز کیا اور بتایا کہ کس طرح ایک انقلابی بغاوت کی ناکامی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی نظریاتی غداریوں کی وجہ سے ہندوستان کی تقسیم ممکن ہوئی۔ برصغیر کی تقسیم برطانوی سامراج کا جرم ہے جس میں قریباً27 لاکھ لوگ مارے گئے اور لاکھوں لو گ ہجرت کرنے پہ مجبور ہوئے۔ یہ جدید انسانی تاریخ کی بڑی ہجرت ہے۔انھوں نے کہا کہ نصاب میں جو تاریخ پڑھائی جاتی ہے وہ حکمران طبقے کے مفادات کے تحت لکھی گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بعد ازاں انھوں نے پاکستانی حکمران طبقے کی تاریخی زوال پذیری، ایوبی آمریت میں ہونے والی صنعتی ترقی اور 1968-69 کی انقلابی تحریک پر بات کی جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی اور ذوالفقار علی بھٹو کا ابھار ہوا۔انقلابی تحریک کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی اصلاحات ، محنت کش طبقے کی حاصلات اور ضیاالحقی ردِ انقلاب پربھی بات کی۔ پاکستان کی تاریخ میں فوج کے مجرمانہ کردار اور فوجی اشرافیہ کی لوٹ مار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے خالد جمالی نے کہا کہ آج پاکستانی عوام جس بربریت کا شکار ہے اس کا حل اصلاحات نہیں سوشلسٹ انقلاب ہے۔ کریم جمالی اور مالک پنہور نے بھی بحث میں حصہ لیا۔ شرکاء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پروگرام کا اختتام ہوا۔

Lecture Program Dadu-May 2016 (03) Lecture Program Dadu-May 2016 (02) Lecture Program Dadu-May 2016 (01)

Tags: × × ×

Comments are closed.