|رپورٹ: پروگریسو یوتھ الائنس ملتان|
3 نومبر 2016ء بروز جمعرات بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزر اور پروگریسو یوتھ الائنس کے جنرل سیکرٹری میر ظریف رند کے گھر پر ہونے والے حملے،جس میں انکے چھوٹے بھائی میر حاصل رند شہید ہوگئے تھے، کی مذمت میں پروگریسو یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ملتان میں احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاج شہر کے سب سے مصروف علاقے، چنگی نمبر 9 پر کیا گیا۔ احتجاج میں طلبہ اور مزدوروں نے شرکت کی۔ مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ اس احتجاج میں شریک تھے۔ بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کے قتل عام اور اغواکاری کا سلسلہ جاری ہے جس کی مظاہرین نے پرزور مذمت کی اور کہاکہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم BSO (پجار) کے سیاسی پروگرام اور انکی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے اور اس جدوجہد میں انکا ہر سطح پر ساتھ دیں گے۔اس مظاہرے میں راول اسد، مبشر، سفیر، عمر، جنید، عمران، نعیم، مشتاق، فضیل، انعم، ماہ بلوص، ثنا اللہ، حنیف ، جان خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔