اسلام آباد: آل پاکستان پوسٹل ملازمین کا جنرل باڈی اجلاس؛ اپ گریڈیشن کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، اسلام آباد|

16 فروری کو کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں آل پاکستان پوسٹل ملازمین کا جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پورے پاکستان سے محنت کشوں نے نمائندگی کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ پہلے مرحلے میں تمام ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رکھیں گے۔ اگر تب تک اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو پھر ملک بھر میں تمام جی پی اوز، ڈاکخانوں کی تالا بند ہڑتال کا آغاز کیا جائیگا۔

ریڈ ورکرز فرنٹ کے کارکنان نے اس موقع پر بھر پور شرکت کرتے ہوئے تمام ورکرز میں بڑی تعداد میں عام ہڑتال کے لیف لیٹ تقسیم کیے اور پاکستان پوسٹ کے ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انھیں یقین دہانی کروائی کہ ریڈ ورکرز فرنٹ ان کی اس جہدوجہد کو دیگر اداروں کے محنت کشوں کے ساتھ جوڑنے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا اور ملک کے طول وعرض میں موجود محنت کشوں تک ان کی آواز کو پہنچائے گا۔

Comments are closed.