لاہور: ایپکا کا گرینڈہیلتھ الائنس کی نجکاری مخالف جدوجہد کا حصہ بننے کا اعلان

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ،لاہور|

18 اکتوبر کو جناح ہسپتال لاہور میں ایپکا کے مرکزی صدر حاجی ارشاد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرینڈ ہیلتھ الائنس(GHA) کی مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات میں ہسپتالوں کی نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی نجکاری مخالف تحریک میں عملی شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس ملاقات کے نتیجے میں ہسپتالوں کے کلیریکل سٹاف نے بھی جی ایچ اے کی نجکاری مخالف تحریک میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور ان کی نمائندگی کے لئے زاہد کمبوہ، چیئر مین ایپکا جناح ہسپتال،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کو جی ایچ اے کی کور کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔ جی ایچ اے اور ایپکا کی مرکزی قیادتوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ نجکاری تمام اداروں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کے خلاف لڑائی بھی تمام اداروں کے محنت کش طبقاتی بنیادوں پر متحد ہو کر ہی لڑ سکتے ہیں۔

Comments are closed.