کوئٹہ: فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے محنت کشوں کی ہڑتال جاری، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان!

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ، کوئٹہ|
ppa4فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے محنت کشوں کی جاری ہڑتال کو آج اکیس دن مکمل ہوگئے ہیں مگر تا حال حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات منظور نہیں کئے گئے۔ صوبائی حکومت اور کرپٹ افسر شاہی سمیت کوئی بھی اُن کے مطالبات کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن گزشتہ اڑھائی سال سے اپنے بنیادی مطالبات کے حوالے سے احتجاج پر مجبور ہیں۔ اس احتجاج کے باجود نا اہل حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جس کے باعث و ہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا نے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ppa-21

فارماسسٹس کے تمام مطالبات جائز اور بنیادی نوعیت کے ہیں۔ حکومتی نوٹیفائیڈ کمیٹی کے فارماسسٹس، ڈرگ انسپکٹرز کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے فیصلے کو دو سال سے زائد عرصہ ہونے کو آیا ہے لیکن محکمہ صحت ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ فارماسسٹس نے چیف سیکرٹری بلوچستان ، وزیر اعلی بلوچستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ اور گورنر بلوچستان سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم، ناانصافیوں اور استحصال کا نہ ختم ہونے والے سلسلے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں انصاف دلائیں لیکن ان سب نے مزدور دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور کسی نے بھی ان کے مطالبات کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ فارماسسٹس تمام مطالبات سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم، ہائی کورٹ آف بلوچستان اور ڈرگ ایکٹ 1976ء، ڈی آر اے ایکٹ 2012ء کے فیصلے کے عین مطابق ہیں۔ ریڈ ورکرز فرنٹ RWF فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہڑتالی ملازمین کے تمام مطالبات فوری طور پرتسلیم کیے جائیں اور اس سلسلے میں جان بوجھ کر حائل کی جانے والی بیوروکریٹک رکاوٹوں کو فوری طور پرختم کیا جائے۔

ppa3 ppa

Comments are closed.