لاہور: سانحہ گڈانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ|
rwf-protest-against-gaddani-sip-breaking-yard-incident-1گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے حکومتی نااہلی اور بے حسی کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر محنت اور وزیر شپنگ کے خلاف قتل کے مقدمات درج کئے جائیں اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

rwf-protest-against-gaddani-sip-breaking-yard-incident-2اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریڈ ورکرز فرنٹ لاہور کے آرگنائزر مقصود ہمدانی نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام میں مزدور کی جان کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور اس کا کھلا اظہار گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں محنت کشوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع سے ہوتا ہے۔ منافع کی لالچ میں تیل سے بھرے ٹینکر کی کٹائی شروع کروا دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔ ٹھیکیداری نظام کی وجہ سے ان محنت کشوں کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں۔ تین دن تک ٹینکر میں لگی آگ کو نہ بجھایا جا سکا جو کہ سراسر ریاستی نااہلی اور بے حسی ہے۔ اس سے پہلے سانحہ بلدیہ ٹاؤں میں تین سو زائد مزدور فیکٹری میں لگی آگ میں زندہ جل گئے تھے مگر آج تک ذمہ داران کا تعین نہیں ہو سکا۔ گڈانی کے یہ محنت کش سیفٹی کی سہولیات کے حصول کے لئے کئی ماہ سے احتجاج کر رہے تھے مگر منافعوں کی ہوس میں اندھی انتظامیہ اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور سینکڑوں مزدور جل کر راکھ ہوگئے۔ اس ظالم نظام میں انسانی جان کی کوئی وقعت نہیں۔ اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی ہم انسانی جانوں کے روز ہونے والے اس ضیاع کو روک سکتے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زندہ بچ جانے والے زخمی محنت کشوں کو تندرست ہونے تک علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہید ہونے والے محنت کشوں کے لواحقین کو فوری طور معاوضہ دیاجائے۔ پورے ملک سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ کیا جائے اور کام کی جگہوں پر سیفٹی کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Comments are closed.