کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

رپورٹ : |RWF کوئٹہ|

Quetta YDA and Paramedics Unity Conference 03مورخہ 5جون کوینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) بلوچستان اور پیرا میڈیکس فیڈریشن کے زیر اہتمام سول ہسپتال کوئٹہ میں صحت کے شعبے کے مسائل کو اجاگر کرنے ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں اور اپنے مطالبات کے حق میں ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور ٹریڈ یونیز کے علاوہ طلبہ تنظیموں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس پچھلے دو ہفتوں سے جاری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے دھرنے کا ہی تسلسل تھی۔
Quetta YDA and Paramedics Unity Conference 05اس کانفرنس کی صدارت YDA بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کی جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض YDA کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حیات ساسولی نے سر انجام دئیے۔ کانفرنس میں YDA اور پیرا میڈیکس کے مطالبات کے حق میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن کو کانفرنس کے تمام شرکاء نے متفقہ طورپر منظور کر لیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ YDA اور پیرا میڈیکس کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
کانفرنس میں موجود تمام شرکا ء نے YDA اور پیرا میڈیکس کے مطالبات کو عوامی مطالبات سے تعبیر کیا اور کہا کہ جب تک حکومت صحت کے بجٹ میں اضافہ اور صحت کے شعبے سے منسلک ملازمین کے مسائل حل نہیں کرے گی اس وقت تک عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف 25 مئی سے پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ مذاکرات میں مطالبات مان لینے کے باوجود نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جارہا۔ حکومت گرمی اور رمضان کے مہینے کا فائدہ اُٹھاکر مظاہرین کو تھکارہی ہے تاکہ دھرنا ختم کیا جا سکے۔

Quetta YDA and Paramedics Unity Conference 06 Quetta YDA and Paramedics Unity Conference 04 Quetta YDA and Paramedics Unity Conference 01

Comments are closed.