کوٹری: یوم مئی کے موقع پر ریڈ ورکرز فرنٹ کی ریلی اور تقریب کا انعقاد

|رپورٹ: ریڈ ورکرز فرنٹ|

شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یکم مئی کے دن ریڈ ورکرز فرنٹ کی جانب سے اللہ والا چوک سے پریس کلب کوٹری تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں ریڈ ورکرز فرنٹ اور وطن دوست اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ ریلی کوٹری پریس کلب پر پہنچنے کے بعد کوٹری پریس کلب پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز مزدوروں کے عالمی گیت انٹرنیشنل سے ہوا جو درسگاہ بینڈ نے پیش کیا۔

سرمد سندھی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس دن کی اہمیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ یوم مئی کی اس تقریب سے ریڈ ورکرز فرنٹ کے مرکزی رہنما پارس جان، علی پنہور، راجا اور وطن دوست اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں سرمد سیال، کاشف عباسی، سرمد سندھی، فرحان اور مصدق سیال نے خطاب کیا۔ علی پنہور اور راجا نے کوٹری کے اندر مزدوروں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ٹھیکیداری نظام نے مزدورں کی زندگیاں اجیران بنا دی ہیں اور مزدوروں کا شدید استحصال کیا جارہا ہے۔ سرمد سیال نے شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد بیان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آخری دم تک سوشلزم کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے پارس جان نے شکاگو کے شہیدوں کی جدوجہد کا پس منظر بیان کرتے ہوئے، عالمی سرمایہ داری کے موجودہ بحران اور اس کے ہمارے خطے پر اثرات پر نظر ڈالتے ہوئے مزدوروں کو ایک عظیم جدوجہد کے لیے اکٹھے ہونے کا پیغام دیا۔

تقریب کا اختتام انقلابی گیتوں سے کیا گیا۔

Comments are closed.