انڈیا: سماجی و معاشی بحران انقلابی طوفانوں کا پیش خیمہ
برصغیر سے غربت، بھوک کے خاتمے اور کرونا وبا سے مقابلے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے لیکن ایسا کرنے کے لیے درکار دولت اور سائل مٹھی بھر لوگوں کی ملکیت میں ہیں۔ یہ ہوشربا دولت محنت کشوں کے خون اور پسینے سے نچوڑی گئی ہے۔ بھارت کا حکمران طبقہ اس نابرابری کو قائم و دائم رکھنے کی خاظر ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔